این اے 171 کی عوام نے اگر خدمت کا موقعہ دیا تو تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات کی بہترین فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہونگی سید عرفان گردیزی

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا پیر 20 ستمبر 2021 12:04

این اے 171 کی عوام نے اگر خدمت کا موقعہ دیا تو تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات کی بہترین فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہونگی سید عرفان گردیزی
حاصلپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید عرفان گردیزی نے حاصلپور اور خیرپورٹامیوالی کے مسائل پر بات کرتے ہوے کہ حاصل پور اپنے صدر مقام بہاولپور سے تقریباً 100 کلومیٹر میٹر دور ہے جبکہ آج تک جیتنے والے امیدواروں نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے جس کی وجہ سے عوام  صحت و تعلیم کی بنیادی  سہولیات سے محروم ہے  ٹراما سنٹر اور یونیورسٹی کا کیپمس ہمارے علاقے کی محرومی کو دور کرے گا اگر این 171 کی عوام نے خدمت کا موقعہ دیا تو یہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہوگا جس سے گردونواح کی عوام مستفید ہوگی قائم پور رانا مدثر جبار کے ڈیرے پر سیاسی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوے انکا مزید کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے لیے سیاست کی ہے جس کا واضح ثبوت ہمارے دور میں ہونے والے کام ہیں موجودہ دور میں کرپشن کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے حکومت جھوٹے دعووں سے عوام کو پاگل بنا رہی ہے جبکہ مقامی نمائندے صرف زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں جس کا واضح ثبوت تعلیم اور علاج معالجے کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں اور دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جبکہ غریب آدمی سرکاری علاج کی سہولت اور بچوں کے لیے اعلی تعلیم کا خواب آج تک دیکھ رہا ہے پہلے بھی ہم نے عوام کی خدمت کی اگر آیندہ موقعہ ملا تو یہ مسائل حل کرکے عوام کے دیرینہ مسلے کو حل کرے گے

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں