مفتی تقی عثمانی کو وفاق المدارس کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں امیر جمعیت علمائے اسلام ف عبدالباری گل

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا پیر 20 ستمبر 2021 18:17

مفتی تقی عثمانی کو وفاق المدارس کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں امیر جمعیت علمائے اسلام ف عبدالباری گل
حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر وفاق المدارس کے لیے مفتی تقی عثمانی کو صدر اور حنیف جالندھری کو جنرل سیکرٹری منتخب پر امیر جمعیت علمائے اسلام ف عبدالباری گل نے مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا علماء و مشایخ اور دینی مدارس نے مفتی تقی عثمانی کو بلا مقابلہ منتخب کرکے احسن اقدام کیا ہے کیونکہ پاکستان میں وفاق المدارس دینی کام کی ترویج کا سرچشمہ ہے مدرسہ ابی ہریرہ کے متنظم طلحہ گل نے کہا کہ  وفاق المدارس پاکستان میں دین کا محافظ اور پاسبان ہے بیرونی طاقتوں کی مدارس کے خلاف سازشوں کو مل کر ناکام بنایا جاے گا قوی  امید ہے کہ وفاق المدارس مفتی اور حنیف جالندھری کی قیادت میں اتحاد و یکجہتی کے زریعے مزید ترقی کرے گا۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں