بہاولپور کے بعد حاصل پور میں ڈینگی کی آمد حکومتی ہدایات کے برعکس ادارے زبانی جمع خرچ میں مصروف

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 23 ستمبر 2021 17:49

بہاولپور کے بعد حاصل پور میں ڈینگی کی آمد حکومتی ہدایات کے برعکس ادارے زبانی جمع خرچ میں مصروف
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) موسم تبدیل ہوتے ہی شہر اور گردونواح میں ڈینگی کے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس پر کچھ دن پہلے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال، متعلقہ محکموں کے سربراہان اور محکموں کے فوکل پرسن موجود تھے  تاحال حکومت کی ہدایت کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات موثر انداز میں صرف فائلوں اور دفاتر تک محدود ہیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے اس پر ہدایات جاری کی تھی کہ.

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور تمام امور کو  بہتر انداز دیکھا جسے تاکہ کوئی ایمرجنسی کی صورت حال پیدا نہ ہو چوہدری عابد ندیم  فیصل عباسی ڈاکٹر فیاض مونڈ نے ڈینگی کے متعلق اقدامات ناکافی قرار دیتے ہوے کہ اس دفعہ ڈینگی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے جس کے لیے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو زبانی جمع خرچ کی بجاے عملی طور پر کام کرنا ہوگا جبکہ شہریوں کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے دفاتر، گھر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا اگر اداروں کی طرف سے ان ڈور اور آئوٹ ڈور لاروا سرویلنس سرگرمیاں بہتر انداز میں کی جائیں تو اس خطرے سے بچا جا سکتا ہے مرزا عابد چوہدری نعیم انور رانا محمد ارشد نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو انسداد کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات کرنے چاہیے اور اس کے ٹسٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہو سکتی ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو مزید اقدامات کرنا ہونگے زرائع نے انکشاف کرتے ہوے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں 1747ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی چیکنگ کے ٹیمز تو بنائی گئی مگر فیک فگرز کے ساتھ ڈیش بورڈ پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر اعلی حکام کو نوٹس لیتے ہوے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ڈینگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں