حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کا برکس نکال دیا رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید عرفان گردیزی

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 7 اکتوبر 2021 18:15

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید عرفان گردیزی نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی بم گرا کر عوام کا برکس نکال دیا ہے ، حکومت اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے عوم کا خون چوس رہی ہے حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث آج پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا ہے ،پیپلز پارٹی کی قیادت تحریک انصاف کو غریب عوام پر مزید ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گی،حاصل پور اور خیرپورٹامیوالی میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس قدر نا اہل اور نالائق حکومت نہیں دیکھی گئی جیسی کہ عمران نیازی ٹولہ کی ہے اس نے اپوزیشن کا گالیاں دینے کے سوا کوئی کامیابی حاصل نہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اورملک میں مہنگائی میں د ن بدن اضافہ ہورہا ہے ، عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف قائد انقلاب بلاول بھٹو کا ساتھ دے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اب ان کے سیاسی تابوت میں آ خری کیل ٹھونکے جانے والا ہے حکومت اب دوبارہ کبھی زندگی بھر اقتدار میں نہیں آ سکتی قوم ان کو آنے والے ہر الیکشن میں مسترد کرے گی ، انہوں نے کہا کہ انسانی جان بچانے والی ادو یات کی قیمتو ں میں اضا فہ ظلم کی انتہا ہے،ملک میں مہنگا ئی آ سمانوں سے با تیں کررہی ہے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں