جمال پور اور گردونواح میں بکریوں کی چوری میں اضافہ قائم پور پولیس چور پکڑنے میں ناکام

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعہ 8 اکتوبر 2021 14:10

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2021ء)   تفصیلات کے مطا بق حاصل پور کے نواحی علاقے میں گزشتہ 1 ماہ میں اب تک درجنوں بکریاں چوری ہو چکی ہیں بعض افراد نے بکریاں چوری ہونے پر تھانہ میں اپنی شکایت کر درج کروایا ہے مگر قائم پور پولیس بکری چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)


جمال پور میں چوریاں سے بے حال شہریوں کس کہنا ہے کہ اب تک درجنوں کے حساب سے بکری چور بکریاں چوری کر کے فرار ہو چکے ہیں تاہم اب تک پولیس بکریاں چوری میں ملوث کسی بھی نامعلوم بکری چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ان افراد نے بتایا کہ پے درپے بکری چوری کی وارداتوں کے بعد اب عوام نے بکریاں علیحدہ کمرے کی بجائے اپنے رہائشی کمروں میں باندھنی شروع کر دی ہیں جس سے اب بکری چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے جمال پور کے متاثرہ افراد نے ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران سے  چوری ہونے والی بکریوں کے چوروں کو پکڑنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے.

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں