شکیل گجر ن لیگی ایم پی اے 248 افضل گل کے سپوک پرسن مقرر حاصل پور پریس کلب کی طرف سے نامزدگی پر نیک خواہشات کا اظہار

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا پیر 11 اکتوبر 2021 12:24

شکیل گجر ن لیگی ایم پی اے 248 افضل گل کے سپوک پرسن مقرر حاصل پور پریس کلب کی طرف سے نامزدگی پر نیک خواہشات کا اظہار
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) حاصل پور پی پی 248 سے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے افضل گل نے شکیل گجر کو سپوک پرسن مقرر کرتے ہوے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس پر سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے شکیل گجر کو سپوک پرسن بننے پر رانا عبدالرشید کونسلر چوہدری آصف رامے کونسلر چوہدری ساجد سلیم کونسلر زاہد بھٹی تنویر علوی ملک ندیم حیدر تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری اشفاق رامے سٹی صدر ملک رشید کچھی وکلاء لائرز ونگ سے اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ ناصر کوچی ایڈووکیٹ میاں آصف ایڈووکیٹ میاں مظہر حیات ایڈووکیٹ صدر انجمن تاجران ملک عبدالحمید جنرل سیکرٹری ناصر جٹ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پریس کلب حاصل پور کی طرف سے مبارکباد اور زمہ داری سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اس سے پہلے ایم پی اے افضل گل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے جس میں مثبت اور تصدیق کے ساتھ معلومات فراہم کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے شکیل گجر اور نائب صدر یوتھ ونگ طاہر محمود چاند اس شعبے میں تجربہ رکھتے ہیں جس سے پارٹی کی ہدایات کو عوام میں پہنچانے اور حلقے میں عوام ن لیگی قیادت تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں