حاصل پور میں دلخراش واقعہ کتوں نے کمسن بچے کو نوچ کھایا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 12 اکتوبر 2021 12:14

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) نواحی علاقے 75 فتح میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں کتوں نے کمسن بچے کو قریبی کھیت میں کاٹنے کے بعد نوچ ڈالا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے بچے کی شناخت حسنین ولد طاہر خلیل کے نام سے ہوئی ہے عینی شاہدین کے مطابق بچہ گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد جب اسکو ڈھونڈا گیا تو اسکی لاش قریبی کھیتوں سے ملی واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کی فضا بنی ہوئی ہے تاہم اس سے پہلے کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے مہم بھی شروع کی گئی تھی مہم کی ناکامی کی وجہ سے آے روز ایسے واقعات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے کمشنر بہاول پور کیپٹن ظفراقبال ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے دلخراش واقعات کو روکا جا سکے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں