حاصل پور میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات شہری عدم تحفظ کا شکار اعلی احکام سے نوٹس کا مطالبہ

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 13 اکتوبر 2021 17:07

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) شہر اور گردونواح میں پولیس حکام کی عدم توجہی اور ماتحت پولیس کی مبینہ طور پر ملی بھگت کے باعث شہر میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، پولیس کا آپریشنل نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا، گشت اور ناکہ بندی پوائنٹس غیر فعال ہونے کے باعث شہری دن دہاڑے لٹنے لگے تھانہ سٹی حاصل پور کے ایریا میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ رپورٹ ہورہا ہے وہاڑی روڑ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے بعد شہری خوف زدہ ہیں جبکہ سماجی و تاجر برادری حاصل پور چوری ڈکیتی کے بڑھتے ہوے واقعات پر سراپا احتجاج ہیں شہریوں نے شہر میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا تھانہ سٹی ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آر پی او بہاول پور سردار زبیر دریشک ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران کو ایسے واقعات پر نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں