صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر امین ساجد سعیدی کی کتاب تجلی حسن ازل صوبائی سیرت ایوارڈ کے لیے منتخب

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:48

صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر امین ساجد سعیدی کی کتاب تجلی حسن ازل صوبائی سیرت ایوارڈ کے لیے منتخب
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کی سیرت النبی کانفرنس ﷺ میں پنجاب کے کتب سیرت طیبہ و مجموعہ ہاے نعت 1443 ھ میں حاصل پور کے صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر امین ساجد سعیدی کی کی کتاب تجلی حسن ازل کو پنجاب بھر میں اول انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے 11 ربیع الاول کو لاہور میں ہونے والی صوبائی سیرت النبی کانفرنسﷺ میں صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر امین ساجد سعیدی کو انعام سے نوازا جاے گا صوبائی سیرت النبی ایوارڈ کے لیے کتاب کو منتخب ہونے پر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پریس کلب حاصل پور کے سرپرست اعلیٰ راشد چوہدری صدر غلام حیدر جنرل سیکرٹری عمر جاوید چیرمین طارق رحمانی نے مبارکباد دیتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر امین ساجد سعیدی کا کہنا تھا سیرت النبی کانفرنسﷺ کتاب کی اول پوزیشن پر رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے تجلی حسن ازل کتاب لکھنے کی توفیق عطا فرمائی
آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کرنا میرے لیے باعث عیقدت ہیں

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں