لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر متوفی ،متوفیہ کی ورثاً کی تصدیق کا اختیار تحصیلدار محکمہ ریونیو واسسٹنٹ ڈائریکٹر وریونیو آفیسر کی بجائے متعلقہ سول ججز کو سونپ دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:41

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر متوفی ،متوفیہ کی ورثاً کی تصدیق کا اختیار تحصیلدار محکمہ ریونیو واسسٹنٹ ڈائریکٹر وریونیو آفیسر کی بجائے متعلقہ سول ججز کو سونپ دیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالرحمن لودھی صاحب نے رٹ پٹیشن نمبر74677/2017مورخہ21-09-2017پر احکامات صادر کیے کہ آئندہ متوفی/متوفیہ کی ورثاً کی تصدیق کا اختیار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر وتحصیلدار وریونیو آفیسر کی بجائے متوفی /متوفیہ کا جائز وارث متعلقہ سول کورٹ سے رجوع کرے گا ۔

جس پر عدالت متوفی/متوفیہ کے ورثاًکی تصدیق متعلقہ سول ججز کریں گے۔ اور متوفی/متوفیہ کے ورثاً کا تعین کرینگے تصدیق کے بعد عدالتی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر وریونیو آفیسر وتحصیلدار انتقال وراثت درج ومنظور کریں گے ۔

(جاری ہے)

جسٹس عبدالرحمن لودھی کے احکامات پر ڈپٹی سیکرٹری اسسٹیمنٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور نے نوٹیفکیشن نمبر1729/2017,1225/LRIIIکا لیٹر پنجاب بھر کے کمشنر ز وڈپٹی کمشنرز واسسٹنٹ کمشنرز کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب بھر میں عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔اور لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹرز پروراثت کا اندراج وانتقالات ومنظور کرنا بند کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں