حا صل پور ، پریس کلب تحصیل کے زیر اہتمام دریائے ستلج کی بندش کے خلاف و بحالی صوبہ بہاولپور کے لیے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

بدھ 3 جنوری 2018 21:04

حا صل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء)حا صل پور پریس کلب تحصیل حا صل پور پاکستان میڈیا کونسل، تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے زیر اہتمام دریائے ستلج کی بندش اور بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف و بحالی صوبہ بہاولپور کے لیے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت خان خدا یار چنڑ چیرمین بحالی صوبہ بہاولپور،ذوالفقار علی قائم خانی آرگنائزر پریس کلب تحصیل حا صل پور۔

سینر صحا فی علی ا حمد ر ا حت ،میڈم شبانہ کو ثر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور و چیئر مین سبحان رورل سپورٹ آرگنائزیشن،عبدالرحمان غفوریہ صدر کسان اتحاد، خضر حیات خان ایڈوکیٹ،سید فخر عباس شاہ صدر پاکستان میڈیا کونسل، ڈاکٹر اعجاز کھوکھرصدر عوامی تحریک ادارہ منھاج القران۔

(جاری ہے)

وسیم انور کونسلر ۔ فیا ض خان کھوکھر صدر حا صل پور پریس کلب تحصیل حا صل پور،آصف نواز ایڈوکیٹ،عبدالشکور کھوکھر نمبردار،حافظ شاہد سابق ممبر تحصیل کونسل حا صل؛پور،،شیک محمد سلیم سرپرست حا صل پور پریس کلب تحصیل حا صل پور،فیا ض مونڈ،مھر اسماعیل ایڈوکیٹ نے کی،ریلی عدالت چوک پہنچی جہاں سے واپسی ریلی پریس کلب پہنچی،ریلی میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی،ریلی میں زبردست نعرہ بازی کی گئی،جہاں پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جلسہ سے خان خدا یار چنڑ چیرمین بحالی صوبہ بہاولپور،ذوالفقار علی قائم خانی آرگنائزر پریس کلب تحصیل حا صل پور،میڈم شبانہ کو ثر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور و چیئر مین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی آبی دہشت گردی کے نتیجہ میں دریائے ستلج بند ہو گیا ہے،قحط سالی کے آثار پیدا ہو نے لگے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر دریائوں میں پانی بحال نہ کیا گیا، تو ہیڈ پنجند ہیڈ اسلام ہیڈ سیفن ہیڈ سلیمانکی کو بلاک کر کے رکھ دینگے۔

کاشت کار زلیل ہو رہے ہیں، گنے کا خریدار کوئی نہ ہے، کاشت کا اپنے کماد کو آگ لگا رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ بحالی صوبہ بہاولپور کی قراد اسمبلی میں بھاری اکثریت سے پاس ہوئی،کسی بھی رکن نے اسکی مخالفت نہیں کی لیکن اسکے باوجود بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو بحال نہیں کیا جا رہا،یہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی ہے،اب عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر آچکے ہیں۔

ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خواتین کو جنھوں نے ریلی میں شرکت کی اور سڑکوں پر آنے کی زحمت کی، میڈم شبانہ نے کہا خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ پانی کی بحالی حا صل پور کو ضلع بنائو، اور صوبہ بہاولپور بحال کرو، کے لیے ثلائی جانے والی تحریک میں ضیاء شاہد کے ساتھ کھڑے ہیں،ذوالفقار علی قائم خانی نے کہا کہ یہ خطہ کسمپرسی یقحط سالی جکی طرف جا رہا ہے۔

اس خطہ کے نمائندے خاموش تماشایٰ بنے ہو ئے ہیں لیکن اس خطے کے سپوت لوگوں کو فنا کے راسطے سے بچا کر بقا کے راسطے پر لانے کے لیے میدان میں آچکا ہے انھوں نے آبی دہشت گردی کو ڈنکے کی چوٹ پر للکارا ہے آبی دہشت گردی کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اس میں کسی کا پس پردہ کو ئی زاتی مفاد نہیں ہم صرف ہماری نسلوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،وہ اس علاقے کے محسن بن کر سامنے آئے ہیں،اب اگر ہم خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے۔تو یہ علاقہ قحط سالی کا شکار ہو جائیگا، اور صومالیہ کا منظر پیش کریگا، ڈیٹ،3,1,18

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں