حاصل پور،چیئرمین بلدیہ کی آشیر آباد سے سرکاری زمینوں کی فروخت دھڑلے سے جاری

،حکام بالا خاموش تماشائی

منگل 8 مئی 2018 21:46

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ کی آشیر آباد سے سرکاری زمینوں کی فروخت دھڑلے سے جاری۔ لیگی کونسلروں نے سرکاری زمینوں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جبکہ حکام بالا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںشہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہتفصیل کے مطابق تحصیل حاصل پور و گردونواح میں چیئرمین بلدیہ کی آشیر آباد سے سرکاری زمینوں پر قبضہ دھڑلے سے جاری ہے راتوں رات سرکاری زمین پر قبضہ کر کے چار دیواری کھڑی کر دی جاتی ہے اور پھر کچھ ہی دنوں بعد اسے اونے پونے داموں فروخت کر دیا جاتا ہے۔

جس میں زندہ مثال دانش سکول کا ملحقہ علاقہ، قائم پور، نزددربار شاہ رنگیلا، چک15 ، اولڈ حاصل پور،چک 65فتح، 63 کالونی،چک 66 و دیگر ملحقہ علاقوں میں سرکاری اراضی پر ن لیگی کونسلر دھڑلے سے قبضہ کر رہے ہیں قبضہ کے بعد اس سرکاری زمین کو فروخت کر دیا جاتا ہے اور نئی جگہ پر قبضہ کر لیا جاتا ہے جبکہ اعلیٰ حکام سے کئی بار واگزار کروانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن اعلیٰ حکام اور حاصل پور کی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی او بہاولپور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی سرکاری زمین کو واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ آنے والے دور میں سرکاری اداروں کے کام آسکے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں