وفاق سمیت پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مخلوط حکومت کی پیشگوئی

عمران کو توقعات سے زیادہ کامیابی نہیں ملے گی ،سندھ میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی ،علم نجوم

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:36

وفاق سمیت پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مخلوط حکومت کی پیشگوئی
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) جنوبی پنجاب کی نامور مذہبی علم نجوم نامور بزرگ حضرت بابا ٹبے شاہ سرکار نے کہا ہے کہ 25جولائی کو تحریک انصاف کو اُس کی توقع کے مطابق اس کو کامیابی نہیں ملے گی اور عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکے گے ، انہوں نے کہا کہ مرکز میں مخلوط حکومت بنے گی جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پنجاب اور خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی مخلوط حکومتیں بنے گی 25جولائی2018؁ ء کے عوام انتخابات میں بھاری اکثریت سے آزاد امیدوار بھی کامیاب ہونگے جو مخلوط حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زردار ی ،عمران خان ،میاں محمد شہبا ز شریف ،ڈاکٹر فاروق ستار بھی کامیاب ہونگے 2018کے عام انتخابات میں بننے والی مخلوط حکومت میں آصف علی زرداری کا اہم کردار ہوگا ان انتخابات میں بڑے بڑے نام سیاست سے آئوٹ ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ بابا ٹبا شاہ نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل فاروق لغاری اور بے نظیر بھٹو کے درمیان اختلافات اور حکومت کی بر طرفی پرویز مشرف کے مارشل لاء لگانے نواز شریف کے جیل جانے کی پین گوئیاں کی تھیں جو سچ ثابت ہوئی ہیں ۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں