حاصل پور، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر

مختلف شاہرات پر بسیں ،گاڑیاں مین شاہرات پر سواریاں اتارانا معمول بنا لیا ٹریفک پولیس انتظامیہ منتھلیاں لیکر خاموش تماشائی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر حاصل پورمیں تعینات غیر ذمہ دار ٹریفک اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

پیر اگست 19:17

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) حاصل پو رمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ۔ مختلف شاہرات پر بسیں ،گاڑیاں مین شاہرات پر سواریاں اتارانا معمول بنا لیا،شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ ز کی بھر مار ۔ مین میزائل چوک پر کھاد کی دوکان پر آئے روز ٹرالہ کھڑا کرکے دن دیہاڑے کھاد اتاری جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے ۔

ٹریفک پولیس انتظامیہ منتھلیاں لیکر خاموش تماشائی۔اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر حاصل پورمیں تعینات غیر ذمہ دار ٹریفک اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حاصل پور شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے مختلف شاہرات پر بسیں اور گاڑیاں مین شاہرات پرکھڑی کر کے سواریاں اتارنا معمول بن چکا ہے اس کے ساتھ ساتھ میزائل چوک میں کھاد کی دوکان کے سامنے دن دیہاڑے آئے روز ٹرالرکھڑا کر کے کھاد اتاری جاتی ہے بااثر ہونے کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بار بار انتظامیہ کو اس کی نشاندہی کی جا چکی ہے لیکن ٹریفک پولیس اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جس کی وجہ سے مین شاہرات وہاڑی روڑ اور بہاولپور روڈ کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتیںہیں جن میں اکثر اوقات ایمبولینس بھی پھنس جاتی ہے اور مریض راستہ میں ہی دم توڑ جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ شہر میں مختلف جگہ جگہ تھانہ چوک، انار کلی بازار چوک، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ساتھ رکشہ والوں نے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم کیئے ہوئے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی ٹریفک اہلکار ان کے خلاف کوئی کاروائی کرتے ہیں اس سے سارا دن شہر میں جانے والی ٹریفک بلاک ہونا معمول بن چکا ہے ۔

مین شاہرات بہاولپورہائی وے روڈ، وہاڑی روڈ، چشتیاں روڈپر ٹائروں کی شاپس کے سامنے اکثر اوقات گاڑیاں کھڑی کر کے ٹائروں کو پنچر لگانا بھی معمول ہے ٹریفک پولیس اہلکار حاصل پور میں ٹریفک کے نظام کو درست کرنے اور کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حاصل پور میں تعینات ٹریفک اہلکاروں کی غیرذمہ داری کی وجہ سے ان کے خلاف ایکشن لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments