حاصل پور، خواجہ سرائوں کو لوٹنے والا گروہ نہ پکڑا جاسکا

خواجہ سرائوں کو پیروی سے روکنے کے لیے دھمکیاں پولیس خاموش تماشائی

ہفتہ نومبر 19:04

حا صل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) خواجہ سرائوں کو لوٹنے والا گروہ تاحال نہ پکڑا جاسکا،خواجہ سرائوں کو پیروی سے روکنے کے لیے دھمکیاں پولیس خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگزشتہ روز غریب محلہ کے رہائشی خاجہ سراء محمد رفیق کی وفات کے بعد اسکے چالیسیویں کے ختم کے بعد ثمینہ نامی عورت اپنے بیٹوں کے ہمراہ چند نامعلوم افراد کے ساتھ خواجہ سراء کے گھر پر دھاوا بول دیا، اور ختم میں آئے ہوئے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے خواجہ سراء کا سامان،زیور اور نقدی چھین لی،جس پر خواجہ سرائوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ انکے باقی ساتھی مذکورہ بالا سامان لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،خواجہ سرائوںنے زرائع کے مطابق تھانہ سٹی درخواست دی جس پر فرار ہونے والے ملزمان نے خواجہ سرائوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں،جس پر خواجہ سرائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ہمارا سامان نقدی وغیرہ برآمد کی جائے اور انصاف دیا جائے،2حا صل پور( )SHOتھانہ صدر حا صل پور اظہر جاوید نے بتایا کہ محمد انیسsi دوران گشت پل چھوہن پر موجود تھا،کہ مخبر نے اطلاع دی کہ بستی چھوہن میں بدنام زمانہ منشیات فروش مجاہد شراب کشید کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جو ارد گرد کے علاقوں میں سپلائی کرتا ہے،جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر مجاہد کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہا تھوں گرفتار کر کے تیس لیٹر شراب ،لاہن ،آلات کشید برآمد کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا،3حا صل پور(تحصیل ر پو ر ٹر ) پریس کلب تحصیل حا صل پور کے وفد نے حا صل پور میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری سے ملاقات کی۔

ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صھافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔پریس اور پولیس لازم و ملزوم ہیں، دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔معاشرتی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں،اور جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کریں،جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ایکشن لیا جائیگا،قحبہ خانوں، جواریوں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رہے گا،انھوں نے کہا کہ میرٹ پر کام کرنا انکی اولین ترجیح ہو گی، ہر سائل کے لیے انکے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،ہر شخص بلا روک وٹوک کسی بھی وقت ان سے مل سکتا ہے، 4حا صل پور( تحصیل ر پو ر ٹر)سٹی واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے بجلی چوری کا سلسلہ جاری،میپکو کو ہر ماہ لاکھوں رپے کا چونا،بجلی چوروں کی عدم گرفتاری ایک سوالیہ نشان،تفصیل کے مطابق مبینہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹی واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے شہر بھر میں بجلی چوری کا سلسلہ ہنوذ جاری ہے۔

جس کی وجہ سے سٹی واپڈا آفس لاکھوں یونٹ لائن لاسز کا شکار ہے،اور واپڈا اہلکار بجلی چوروں سے ملی بھگت کی وجہ سیماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں،باوثوق ذرائع کے مطابق چند روز قبل غریب محلہ میں منیر عباسی نامی شخص نے منی گریڈ اسٹیشن بنا رکھا تھا، جو ڈائریکٹ تار کے زریعے متعدد گھروں کو بجلی سپلائی کر واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا تھا،جس پر راز فاش ہونے منیر عباسی ودیگر افراد پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر ادیا گیا۔

جس پر مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔ اور تاحال کسی قسم کی ریکوری ممکن نہ ہو سکی، اور نہ ہی واپڈا افسران نے انکوائری کی ہے،جس سے واپڈا ملازمین کے ملوث ہونے کاتھرتھلی خیز انکشاف ممکن ہو سکتا ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حاصل پور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments