تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام

پیر 20 جنوری 2020 23:15

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام مریض ذلیل و خوار ہونے پر مجبور سرکاری ادویات کی قلت ڈاکٹروں کی اپنی نجی کلینکس پر پریکٹس ہزاروں روپے کی وصولیاں غریب آؤٹ ڈور کی خاک چھاننے پر مجبور ہسپتال انتظامیہ نے سرجیکل کا تمام سامان بھی مریضوں سے منگوایا جانے لگا مریضوں کی دھاڑیں کیا تبدیلی کے خواب دکھائے گئے دوائیں دور کی بات اب آپریشن کی ضروری میڈیسن بھی باہر سے منگوائی جانے لگی اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کا سب سے بڑا ہسپتال عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام مریض ایڑیاں رگڑنے پر مجبور تفصیل کے مطابق سب سے زیادہ چکوک اور مواضعات لگنے کے باوجود عوام کو صحت کی سہولیات فراہم۔

(جاری ہے)

کرنے میں تحصیل ہسپتال مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے جہاں پر مسیحا کے روپ میں بیٹھے قصائی ڈاکٹروں نے اپنے نجی کلینکس پر ہزاروں روپے فیس کی مد میں غریب عوام کا خون چوسنے لگے جبکہ آئوٹ ڈور میں صرف اپنی حاضری لگا کر رفو چکر ہوجاتے ہیں جس کی خاص وجہ ایم ایس تحصیل ہسپتال کی نااہلی ایم ایس ہسپتال اپنے کمرہ تک محدود ہوچکا ہے تبدیلی کی فضا نے غریبوں سے مفت ادویات فراہم کرنے کی سہولیات چھیننے کے ساتھ ساتھ اب مزید بوجھ بھی بڑھا دیا ہے آپریشن کرنے کیلیے تمام میڈیسن مریضوں بچاروں سے پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے خریدنے پر مجبور ہیں جہاں پر کمشن مافیا آنے دست و بازوں بنے ہوے ہیں جبکہ مریض ایڑیاں رگڑنے پر مجبور ہیں اور ہسپتال میں اموات کی ریشوں بڑھتی جارہی ہے کمشنر بہاولپور ڈی سی بہاولپور سی او ہیلتھ صوبائی وزیر صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں