گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران عوام کو لالی پاپ دیکر اور مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر بہلایا جا رہا ہے، محمد افضل گل

اداروں کی حالت پہلے سے بدتر ،مہنگائی سو گنا بڑھ چکی ہے، چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے کچھ بہتری کے آثار نظر نہیں آر ہے،لیگی ایم پی اے

منگل 11 فروری 2020 23:27

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) مسلم لیگ ن کے ا یم پی اے محمد افضل گل نے کہا کہ ملک بیان بازی سے نہیں چلتے بلکہ عملی طور پر ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں کہ عوام کو ان سے مختلف شعبوں اور مختلف اداروں میں تبدیلی نظر آئے لیکن یہاں تو حالات ہی کچھ اور ہیں کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران عوام کو لالی پاپ دیکر اور مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر بہلایا جا رہا ہے اداروں کی حالت پہلے سے بدتر ہوچکی ہے مہنگائی پہلے سے سو گنا بڑھ چکی ہے چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے کچھ بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے ان خیالات کااظہار انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بعض ادارے ایسے ہیں جن کی بہتری کے لیے کوئی بجٹ خرچ نہیں ہوتا بلکہ صاف دلی اور مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس حکومت میں وہ بھی نہیں ہے اب یہ نوید سنائی جا رہی ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 18 ماہ میں پانچ چھ ا?ئی جی پنجاب تبدیل کر دئے گئے سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو بار بار نشانہ بنایا گیا ہر ادارے میں رشوت کے ریٹ سو گنا بڑھ گئے انہوں نے مزہد کہا کہ خدا کے لئے ہمیں پرانا پاکستان ہی دے دیں جہاں اسپتالوں میں ادویات مل رہی تھی اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس میں تھی گزشتہ 72 سال میں اتنے ابتر حالات کسی حکومت کے نہیں دیکھے

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں