بہا ول پورمیں کرونا وائرس کے مریضوں کو شفٹ کرنا کوئی سیاسی چال ہے، بھرپور مذمت کرتے ہیں،صدر ٹر یو لز ا ینڈ ٹو ر ز علی ا حمد را حت

منگل 17 مارچ 2020 22:26

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) بہا ول پو ر میں کرونا وائرس کے مریضوں کو شفٹ کرنا کوئی سیاسی چال ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر ٹر یو لز ا ینڈ ٹو ر ز علی ا حمد ر ا حت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مہمان نوازی کرنا ہمارا کلچر ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے بچوں کی زندگیاں داو پر لگا دیں ایسا کونسا سا آلہ اور ادویات حکومت نے ایجاد کی ہے جس سے بھاول پور میں آنے والے مریضوں کا علاج ممکن ہے پہلے سے ہی سہولیات کا فقدان ہے باقی رہی سہی کسر حکومت اب پوری کرنے جا رہی ہیں سب سیاست دانوں کی اولادیں تو بیرون ملک یا کسی اور شہر میں سیٹل ہیں ان کو عوام کا تھوڑا سا تو خیال کر نا چاہیئے یونیورسٹی ہوسٹلز میں ہسپتال کی منتقلی کو عملی جا مہ پہنانا نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنا ہے خدانخواستہ اگر یہ وائرس بھاول پور حاصلپور احمد پور شرقیہ لودھراں میں طول پکڑ گیا تو ہم کہاں جائیں گے خدارا ہوش کے ناخن لیں عوام کو اور ذلیل مت کریں جس کی حکومت کو بھاری قیمت چکانی پڑے عوام مہنگائی بھوک اور بجلی کے بلوں سے پہلے ہی پریشان ہے مزید ان کی پریشانیوں میں اضافہ کر کے موجودہ حکومت بد دعائیں نہ لے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج تمام تر وسائل کا بندوبست کریں اور رہائشی علاقوں سے دور عمران خان اپنے کنٹینروں میں مریضوں کا علاج عمل میں لائیں یہ حکومت کا فریضہ ہے عوام الناس کی تکالیف کو دور کرنا اس نازک دور میں حکومت پالیسیوں سے کام لیں بوکھلاٹ کا شکار ہو کر اپنی اور ہماری پریشانیوں میں اضافہ نہ کریں۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں