نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر حاصلپور کے کرکٹ شائقین افسردہ

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعہ 17 ستمبر 2021 17:17

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) حاصل پور کے کرکٹ شائقین کی طرف سے راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ آغاز سے چند گھنٹے قبل منسوخ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے سے بھی انکار کر دیا ہے جس پر ملک نعیم شہکی اویس ریحان رضوان چوہدری فصیل محمود نعیم حبیب نے نیوزی لینڈ کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے اس پری پلان پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا زمہ دار قرار دیا ہے اس تمام صورتحال پر پاکستان کے کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین ہونے والی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز نہ کھیلنے کا ’یکطرفہ‘ فیصلہ کیا ہے حسیب علی جٹ قمر رندھاوا عمران شکور ماجد سلیم زبیر عرشی فیصل عباسی ناصر گل طارق شکیل گجر رانا ارشد عابد مرزا  کا کہنا تھا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت  نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے جس کی پہلے پر نیوزی لینڈ کے سیکورٹی ٹیم نے مکمل کلیرنس کے بعد  ٹیم  پاکستان پہنچی تھی اچانک سے ایسے فیصلے کے کرکٹ پر برے اثرات مرتب ہوں گے اس سارے معاملے پر وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کر کے انھیں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں سے ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سکیورٹی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے حکام نے حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا طارق محمود چوہدری ارسلان زاہد بھٹی ملک رشید کچھی کاشف انجم کا اس حوالے سے کہنا تھا حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایسا ہوا اور اس وجہ سے انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی خطرے کی زد میں آ گیا ہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اس فیصلے پر  پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو اس دورہ کی  منسوخی کو شدید  مایوسی ہوئی ہے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں