قتل کے مختلف مقدمات میں گزشتہ 10سالوں سے روپوش اشتہاری ملزمان کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی

بدھ 27 دسمبر 2017 15:11

فیصل آباد۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل انویسٹی گیشن پولیس نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت تمام 36 اضلاع سے قتل کے مختلف مقدمات میں گزشتہ 10سالوں سے روپوش اشتہاری ملزمان کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زو ایس پیز انویسٹی گیشن پولیس سے کہاگیاہے کہ وہ 15 روز کے اند ر اندر گزشتہ 10 سالوں کے دوران قتل کے مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود روپوش ہونے والے اشتہاری ملزمان کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ ان کی گرفتاریوں کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجنل انویسٹی گیشن پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ متعلقہ پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے والے ان ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجوہات بھی بیان کریں تاکہ اس ضمن میں مزید کاروائی کو یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں