حیدرآباد چیمبراور ان ایبلرزکے اشتراک سے ’’ ای کامرس اینڈ ایمازون ‘‘ کے عنوان پر آگاہی سیشن کاانعقاد

ہمار ا مقصد پاکستان میں ای کامرس کا فروغ اور لوگوں کو ایمازون میں کاروبار سے متعلق مکمل آگاہی دینا ہے ،سلمان لطیف

جمعرات 27 جنوری 2022 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ان ایبلرز (Enablers)کی طرف سے ’’ ای کامرس اینڈ ایمازون (E-Commerce & Amazon) ‘‘ کے عنوان پر آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد فیضان الٰہی نے شرکا ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ حیدرآبا د چیمبر ہمیشہ تجا رت کے فروغ کے لئے کو شاں ہے ،ای کامرس اور ایمازون آگاہی سیشن اور دیگر کورسز بزنس کمیونٹی اور طالبعلموں کے لئے بہترین پروگرام ہیں، آگاہی سیشن میں دونوں فریقین نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ حیدرآباد چیمبر اور ان ایبلرز کے مابین MOU سائن کیا جائے جس کا فائدہ چیمبر کے ممبران اور ان سے ملحقہ تعلیمی اداروں کو ہوگا ، ان ایبلرز کے سلمان لطیف نے کہا کہ ہمار ا مقصد پاکستان میں ای کامرس کا فروغ اور لوگوں کو ایمازون میں کاروبار سے متعلق مکمل آگاہی دینا ہے ، آج حیدرآباد چیمبر کے ساتھ مل کر زبر دست آگاہی سیشن منعقد کرنے کا موقع ملا، قبل ازیں مہمانوں کو سندھ کی روایت کے مطابق اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے ، سینئر نائب صدر محمد عارف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،جاوید اقبال نے مہمانوں کا تعارف کرایا ، اس موقع پر صدر محمد فیضان الٰہی ، سینئر نائب صدر محمد عارف ، نائب صدر دانش شفیق قریشی ، سابق سینئر نائب صدر محمد وسیم جی سمیت ارکان یوسف میمن ، عبد الستار خان ، ناصرخان ، آصف آرائیں ، عبد الوحید شیخ ،جاوید اقبال ، شوکت علی سومرو ، محمد اقبال شیخ ، محمد علی ، سید حسن ضیا ء ، سید یاور علی شاہ کے علا وہ این ایبلرز کی ٹیم کی قیادت سلمان لطیف نے کی ان کے ساتھ عمر ، منہاج اور وقاص شامل تھے ، آگاہی سیشن میں نمل یونیورسٹی ، ٹنڈو جام یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں