تاجر و صنعتکار حیدرآباد ڈرائی پو رٹ سے استفادہ کریں،کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر صادق اللہ خان

جمعرات 19 مئی 2022 21:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر صادق اللہ خان نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کو دوبارہ فعال کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، ہم سوچتے تھے کہ تاجروں سے کس فورم پر بات کی جائے، تاجر برادری کے لئے کسٹمز کلکٹریٹ کے دروازے کھلے ہیں، اسسٹنٹ کلکٹر ڈرائی پورٹ سے چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت تاجروں کے مسائل پر گفتگو کی جا سکتی ہے، کسٹمز گڈز ٹرانسپورٹ ٹارگیٹ 114فیصد حاصل کرلیا ہے اور اس کا کریڈٹ تاجروں و صنعتکاروں کو جاتا ہے، تاجر و صنعتکار حیدرآباد ڈرائی پو رٹ سے استفادہ کریں، تاجروں کو ڈرائی پو رٹ پر ہر قسم کی سہولت دی جا رہی ہے، تاجر برادری کی آگاہی کے لئے ون ونڈو آپریشن پر سیمینار چیمبر میں منعقد کریں گے تاکہ تاجر برادری کو فائدہ ہو، جلد ہی ڈسپیو ٹ ریزولو کمیٹی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن میں بہت ترقی ہو چکی ہے، تاجر و صنعتکا ر اپنی شکایات آن لائن کلکٹر کو دیں فوری حل کریں گے، حیدرآباد چیمبر تجا ویز دے ایف بی آر کو بھیجیں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ کسٹمز کے ٹارگیٹ پورے ہو رہے ہیں، ایف بی آرکے ساڑھے 6ہزار5سوارب روپے کے اہداف ہیں، موجود ہ حالات میں صنعتوں کی پیداوار 60فیصد پر آ گئی ہے، کاروبا ری لو گ پریشان ہیں، صنعتی و تجارتی ترقی کے لئے، ایک پیج پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ مستقبل میں حیدرآبا دچیمبر اور کلکٹریٹ کے لائژن میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز پ خاص مراعات کی مستحق ہے تاکہ چھو ٹی صنعتیں ترقی کریں جو کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلی محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ چھو ٹے دکاندار پنجاب سے مال خرید تے ہیں کسٹمز چیکنگ کے دوران بل آف انٹری طلب کیا جاتا ہے اور مال ضبط کرلیا جاتا ہے، چھو ٹے تاجروں کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر کے ساتھ مل کر مسئلے کو حل کریں انہوں نے کہا کہ پہلے تجا رتی حالات خراب ہیںسینئر نائب صدر نجم الدین قریشی کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر صادق اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مسائل ہمدردی سے سنے، فریش مینگو کی ایکسپو رٹ ہو رہی ہے آپ ڈرائی پو رٹ پر سہولت دیں کلکٹریٹ کو فائدہ ہو گا اور اس سلسلے میں ہم ایکسپو رٹرز سے ملاقات بھی کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں