جامعہ سندھ کے وائس چانسلر فتح محمد برفت کا جامعہ میں تحقیقی بنیادوں پر مشتمل تعلیمی ماحول فراہم کرنے کا اعلان

جمعہ 26 اپریل 2019 18:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے جامعہ میں تحقیقی بنیادوں پر مشتمل تعلیمی ماحول فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تحقیق پر دھیان دے کر جامعہ کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کرایا جایا گا، معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے معیاری تحقیق کا کردار اہم ہو سکتا ہے، سندھ یونیورسٹی کے طلباء کو اعلیٰ تعلیمی حصول کے بعد اپنے معلومات و پیشیورانہ مہارت کے ذریعے سے معاشرتی بگاڑ پر ضابطہ لانے کا آغاز کرناہوگا انہوں نے کیمپس پر مختلف ڈپارٹمینٹس و سینٹرز میں جاری سیمسٹر امتحانات کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ یونیورسٹی میں طلباء کو معیاری تعلیم دی جا رہی ہے، جس کے باعث یہاں سے پاس آئوٹ کرنے والے گریجوئٹس صوبے و ملک کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نہ کہا کہ مختلف شہباجات کے اندر جامعہ سندھ میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات سے طلباء کو فائدہ لینا چاہیئے انہوں نہ کہا کہ جامعہ میں اسٹوڈنٹس کہ امتحانی نتائج و حاضری کو آن لائن کیا گیا ہے، والدین اپنے بچوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیںڈاکٹر برفت کا کہنا تھا کہ آئندہ سیمسٹر سے حاضری فیصد لازمی قرار دی گئی ہے، اس لیے طلباء کو اب کلاسز لینا ہونگی بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میں جاری پہلے سیمسٹر کے امتحانات کا تفصیلی معائنہ کیا وائس چانسلر نے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن و آرٹس فیکلٹی عمارت میں قائم مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وائس چانسلر نے کلاسز میں جا کر طلباء و طالبات سے سوالناموں کے حوالے سے پوچھا اور متعلقہ انوجیلیٹرز سے طلباء کے سیمسٹر کی حاضری کے بارے میںبھی معلومات لیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں