جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں تھرڈ پروفیشنل اور فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس بائی اینوئل 2018ء کے امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کر دی گئی

جمعہ 24 مئی 2019 18:22

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کی مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں تھرڈ پروفیشنل (فورتھ ایئر) اور فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس بائی اینوئل 2018ء کے امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے جبکہ 03تا 10 جون تک 5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کے دفتر سے امتحانی فارم حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں