جامعہ سندھ جامشورو کے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

منگل 23 جولائی 2019 23:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات سالانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ لا کالجز میں ایل ایل بی پارٹ اول، دوم و سوم کے سالانہ امتحانات 2018ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 24 جولائی سے 15 اگست تک بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، 16 اگست سے 22 اگست تک 1500 روپے لیٹ فیس، 23 سے 29 اگست تک 3000 روپے لیٹ فیس جبکہ 30 اگست سے 15 ستمبر تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں