جامعہ سندھ جامشورو نے بی ای(پاس) پارٹ اول کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 23 اگست 2019 23:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) جامعہ سندھ جامشورو نے بی ای(پاس) پارٹ اول کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،جامعہ کے کنٹرولر سالانہ امتحانات غلام مرتضیٰ سیال کے مطابق بی ای(پاس) پارٹ اول کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 14922 امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے 11666 کوکامیاب قرار دیا گیا ہے، امتحانات میں 486 امیدوار غیرحاضر رہے، 261 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی بناء پر روک لئے گئے، امتحانات میں 2490 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا، امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 78.17 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں