سندھ تعلیمی بورڈز کے سکریٹریز اور کنٹرولرز کی بھرتیوں میں بے ضابطگی کا نوٹس لیا جائے، توصیف رضا

بدھ 18 ستمبر 2019 22:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسا نی حقوق کے مرکزی کوآرڈینٹرتوصیف رضا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سکریٹریز اور کوکنٹرولرز کی تقرریوں میں بے ضابطگی کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

. انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں دیگر عہدے داروں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سکریٹریز اور کنٹرولرز کی10آسامیوںکے لیے آئی بی اے کراچی نے 3سو امیدواروں سے ٹیسٹ لیا جس میں قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی گئی امتحان کچی پینسل کا استعمال کیا گیا ہے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر 48سال رکھی گئی تھی لیکن سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر 55سال والوں کو بھی ٹیسٹ میں بیٹھایا گیا انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کے نتائج بوگس ہیں جس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ہے۔

. انہوں نے کہاکہ حکومت اسے انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے نتائج منسوخ کرے اور شفاف طریقہ سے میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں کی جائیں -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں