مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طلبہ کی تعارفی تقریب

منگل 15 اکتوبر 2019 18:55

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طلبہ و طالبات کی تعارفی تقریب جامعہ مہران کے جمنازیم میں منعقد کی گئی۔ تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے وقتی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے کہا کہ جامعہ مہران میں پڑھائی کے لئے مطلوبہ جدید سہولیات اور بہترین تدریسی و تحقیقی ماحول موجود ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کو اپنی ذہانت اور صلاحیتیں منوانے کے لئے خوب محنت کرنی چاہیے ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ آج کے دور میں استاد کا کام طلبہ کی رہنمائی ہے، ان کو راستہ دکھانا ہے، اس راستے پر آگے بڑھنا طلبہ کا اپنا کام ہے ڈیجیٹل دور میں طلبہ کو ایک کلک سے معلومات مل جاتی ہیں۔ جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی نے طلبہ کو جامعہ مہران کی تاریخ اور رینکنگ متعلق آگاہی دی تقریب میں جامعہ مہران کے چاروں فیکلٹیوں کے ڈین، تدریسی و انتظامی شعباجات کے سربراہان اور نئے بیچ کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں