سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام، پی ایچ ڈی اور ماسٹر پروگرام کے طلبہ میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم

منگل 15 اکتوبر 2019 18:55

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے سینیٹ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ایچ ڈی اور ماسٹر پروگرام کے طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ کے چیک تقسیم کئے گئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے پی ایچ ڈی کی7اور ماسٹر ڈگری پروگرام کے 20طلبہ وطالبات کو چیک دیئے انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میںنئی فیکلٹیز بنائی جارہی ہیں جس سے طلبہ وطالبات کو تعلیم کے مزید بہتر مواقع ملیں گے انہوں نے طالب علموں کا کام اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ وہ عملی میں کامیاب ہو سکیں انہوں نے کہاکہ خوش آئند بات ہے کہ پی ایچ ڈی کرنے والے ٹنڈو جام یونیورسٹی کے طلبہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس میں ہم نئے زوایوں سے مہارت پیدا کرکے زراعت ملک کو ترقی دینے میں مدد دے سکتے ہیں اس موقع پر سوشل سائنس کے فیکلٹی ڈین ڈاکٹر اعجاز احمد کونھارو رجسٹرار غلام محی الدین قریشی کنٹرولر ممتاز جھکرو اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کبر اور دیگر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں