جامعہ سندھ پاکستان کی قدیم اور بہترین یونیورسٹی ہے ،ڈاکٹر فتح محمد برفت

منگل 15 اکتوبر 2019 18:55

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاجی عدنان بن حاجی بصر کی خصوصی دعوت پر سیری بیگوان رلیجس ٹیچرزیونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے نویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ جامعہ سندھ پاکستان کی قدیم اور بہترین یونیورسٹی ہے ، جہاں پر دنیا کی مشہور یونیورسٹیز سے پی ایچ ڈی کرنے والے انتہائی قابل اساتذہ کی اکثریت تدریسی خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ میں پاکستان بھر سمیت دنیا کی مختلف ممالک کے طلباء وطالبات بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جامعہ سندھ کی ڈگری کی پوری دنیا میں بڑی اہمیت ہے، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپلائی کرنے والے بیرون ممالک کے طلباء و طالبات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمدبرفت اور برونائی دارالسلام کے ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البولکیہ معذالدین وداللہ ابن المرحومسلطان حاجی عمر علی سیف الدین سعدالخیری والدعین جو سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے چانسلر بھی ہیں کے مابین اہم ملاقات بھی ہوئی۔ملاقات کے دوران تدریس و تحقیق سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں جامعات کے مابین تحقیقی و تدریسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں