جامعہ سندھ کے پاکستان اسٹڈی سینٹر اور پیغام پاکستان کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ’’امن میلہ‘ شروع ہو گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:58

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) جامعہ سندھ کے پاکستان اسٹڈی سینٹر اور پیغام پاکستان کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ’’امن میلہ‘‘پاکستان اسٹڈی سینٹر میں شروع ہو گیا ہے امن میلے کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے آفیشل دورے پر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی جانب سے نامزد کی گئی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی نے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سینٹر پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر، ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سینٹر فار ایسٹ اینڈ ساوتھ ایسٹ ایشیا پروفیسر ڈاکٹر غلام اکبر مہیسر، ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس ڈاکٹر سمیرا عمرانی، چیئرپرسن شعبہ انٹرنیشنل رلیشنز ڈاکٹر عشرت عباسی، چیئرپرسن شعبہ اکنامکس ڈاکٹر امبرین زیب خاصخیلی، ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلنس اینڈ اینالیٹیکل کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین میمن، ڈائریکٹرعابدہ طاہرانی سندھ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز سینٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام علی جاریکو سمیت مختلف شعبوں کے اساتذہ و طلباء بھی موجود تھے امن میلے میں کتابوں، دستکاری، دیسی اور فاسٹ فوڈ، چائے کے اسٹالز کے ساتھ روٹری کلینک بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں مفت طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

امن میلے میںموٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے اسٹال لگایا گیا ہے، جہاں حادثات سے بچنے، ٹریفک کے قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے دو روزہ امن میلے میں فوٹو گرافی، کھیلوں کے مقابلوں سمیت ثقافتی شوز بھی منعقد کیے جارہے ہیں ۔ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زریں عباسی نے کہا کہ شدت پسندی کو مات دینے، پیغامِ امن کو عام کرنے اور جذبہء حب الوطنی کو فروغ دینے میں اس قسم کے پروگرامز کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے عزت افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اسٹڈی سینٹر اور پیغام پاکستان کے سربراہان کو مبارکباد دی اس موقع پر استقبالیہ خطاب میں ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سینٹر پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر نے امن میلے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میلے کا بنیادی مقصد امن کے پیغام کو عام کرنا اور شدت پسندانہ رویوں کو شکست دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انہیں بہترین تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ اتحاد اور مشترکہ ساتھ کے ذریعے دہشتگردی و شدت پسندی کو شکست دی جا سکتی ہے انہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے تعاون، ہمت افزائی و حوصلہ افزائی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کامیاب و منفرد پروگرامز میں وائس چانسلر کی خصوصی رہنمائی و تعاون شامل ہے، جو کہ ہمیں حوصلہ دیتا ہے اس موقع پر انہوں نے تمام شرکت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں