ہمارے ہاں ہر کلچر ہے مگر کتاب کا کلچر نہیں ہے ، ڈاکٹر ناصر الدین شیخ

ہمارے اسلاف نے جس قدر کتاب کو اہمیت دے اسی قدر یورپ نے ہم سے آگے بڑھ کر اسے اپنایا ہے اور دنیا کی امامت و قیادت اپنے نام کر ڈالی ہے

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ہر کلچر ہے مگر کتاب کا کلچر نہیں ہے ۔ ہمارے اسلاف نے جس قدر کتاب کو اہمیت دے اسی قدر یورپ نے ہم سے آگے بڑھ کر اسے اپنایا ہے اور دنیا کی امامت و قیادت اپنے نام کر ڈالی ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیم کو عام کرنے کے لیے کتب بینی کو فروغ دینا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں دو روزہ کتاب میلے کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا، میلے میں شعراء ، ادبا، اساتذہ ، وکلاء ، صحافی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے دورہ کیا اور اپنی دلچسپی کی کتب خریدیں جبکہ طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی اسٹال پر کتابوں میں دلچسپی لی اور خریداری کی، کتاب میلہ آج 24اکتوبر تک جاری رے گا، اس موقع پر پروفیسر امتیاز احمد سومرو ، پروفیسر محمد سلیم مغل ، پروفیسر ڈاکٹر اقلیم حیدر ، پروفیسر ڈاکٹر شاہ انجم بخاری ، پروفیسر جاوید ادریس و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں