گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں 9واں سالانہ سہ روزہ اردو ،سندھی اور انگریزی تقریری مقابلہ اختتام پذیر

جمعرات 20 فروری 2020 18:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نویں سالانہ سہہ روزہ تقریری مقابلے اختتام ہو گئے مقابلہ کے آخری دن ،تعلیم ذریعہ معاش نہیں ،تعمیر کردار ہے، کے عنوان سے اردو مباحثہ ہوا جس میں 14نجی و سرکاری کالجز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور موضوع کی حمایت و مخالفت میں اپنی صلاحیتوں و دلائل کے بھرپور جوہر دکھائے۔

تقریب کی صدارت جی سی یو حیدرآباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام دیورا جانی تھے۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن سپریئر سائنس کالج کے وقاص احمد ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے طالب علم سفیان احمد نے اور تیسری پوزیشن شاہ لطیف گرلز کالج کی طالبہ خدیجہ رضوان نے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

منصفین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی ،پروفیسر مرزا سلیم بیگ اور وقار احمد وقار نے انجام دیئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے جی سی یوحیدرآباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے تعلیم ، معیشت اور دفاع کو ملک کی مضبوط بنیاد قرار دیا تھااور انہوں نے کہاکہ تھا کہ ہماری پہلی ترجیح تعلیم دوسری ترجیح تعلیم اور تیسری ترجیح تعلیم ہونا چاہیئے تعلیم جہاں علم سے روشناس کرتی ہے تعمیر کردار کرتی ہے وہیں دنیا جہاں کی معلومات اور ہمیں شعور عطا کرتی ہے ہماری مثبت و تعمیر شناخت تعلیم ہی بناتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہتھیار دہشت گرد کے پاس بھی ہوتے ہیں اور ایک فوجی کے پاس بھی لیکن فوجی اسکا درست اور صحیح سمت میں استعمال کرتا ہے اور دہشت گرد اسکا غلط مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے ایک فوجی کو یہ شعور تعلیم دیتی ہے۔ وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو ڈاکٹر بیکھا رام نے کامیاب طلبہ وطالبات میں انعامات و شیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے مقابلہ کے شرکاء کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس طرح کے مقابلہ طلبہ و طالبات کی ذہنی و فکری صلاحیتوںکو جِلا بخشتے ہیں اس موقع پر غلام سرور جمالی ، المنائی کے صدر افضل گجر جنرل سکریٹری پروفیسر محمد سلیم مغل اور المنائی کے سابق صدر و سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت نے بھی خطاب کیا -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں