شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ ،کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا

جمعرات 20 فروری 2020 18:23

حیدرآباد20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں قائم سوشیالوجی، اکنامکس شعبے سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور ٹائم ٹیبل کے تحت پابندی سے کلاسز کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا وائس چانسلر نے اس موقع پر طلباء سے ان کے مسائل بھی معلوم کیے اور انہیں باقاعدگی سے کلاسز اٹینڈ کرنے اور سخت محنت کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوشل سائنسز فیکلٹی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی، اکنامکس شعبے کی چیئرپرسن ڈاکٹر امبرین زیب خاصخیلی اور متعلقہ شعبوں کے اساتذہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں