ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو کا اعلان

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے الحاق کالجز میں ایم اے، ایم کام و ایم ایس سی (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجویٹ (ریگیولر سائیڈ) کے سالانہ امتحانات 2019ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 8 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25 ستمبر 2021ء تک توسیع کردی ہے، ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے مطلع کیا ہے کہ ایم اے، ایم کام و ایم ایس سی (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجویٹ (ریگولر سائیڈ) کے ایسے امیدوارجو مقررہ تاریخ تک امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے، وہ اب 8 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم 25 ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، ناظم امتحانات کے مطابق امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں آخری بار توسیع کی گئی ہے، اس کے بعد تاریخ آگے نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں