پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسلم عقیلی کو مہران یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننے پر طلبہ و طالبات، اساتذہ کی مبارکباد

پیر 22 جنوری 2018 18:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسلم عقیلی کو مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا مذید چار سال کے لئے وائس چانسلر شپ ملنے پر طلبہ و طالبات، اساتذہ اورافسران نے مبارکباد دی، بروز پیر اساتذہ ،افسران اور ملازمین نے جلوس کی صورت میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کو آفس آنے پر شاندار استقبال کیا اس موقع پر اساتذہ افسران اور ملازمین کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی یونیورسٹی کی ترقی کے لئے اہم خدمات ہیں سندھ حکومت کی جانب سے کارگردگی کی بنیاد پر انہیں دوسری بار وائس چانسلر مقرر کرنا میرٹ کو اہمیت دینا ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ یونیورسٹی میں جاری مختلف پروجیکٹ جلدی پورے ہوں اور یونیورسٹی تدریسی و انتظامی حوالے سے مذید ترقی کرے ، وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ و طالبات ، اساتذہ، افسران و ملازمین کو یونیورسٹی کی ترقی کے لئے محنت کرنی چاہیئے یونیورسٹی کی ترقی ہی ہم سب کا مقصد ہی-

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں