قدم بڑھاو چیف جسٹس ہم تمہارے ساتھ ہیں

کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی چیف جسٹس کے حق میں بینرز آویزاں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 20:06

قدم بڑھاو چیف جسٹس ہم تمہارے ساتھ ہیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ):قدم بڑھاو چیف جسٹس ہم تمہارے ساتھ ہیں۔کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی چیف جسٹس کے حق میں بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سابق نثار آجکل خاصے متحرک نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک طرف جہاں چیف جسٹس کے ریمارکس خبروں کی سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں تو دوسری طرف عوام بھی چیف جسٹس کے دبنگ انداز کو پسند کر رہے ہیں۔کچھ سیاستدان چیف جسٹس سے ناراض نظر آتے ہیں اور انکے خلاف بیان بازی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔سیاستدانوں کے بر عکس عوام چیف جسٹس کو خاصا پسند کر رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی چیف جسٹس کے حق میں بینرز آویزاں ہو گئے۔بینرز پر قدم بڑھاو چیف جسٹس ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسی عبارت درج ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں