بھارت ،ٹریکٹر ٹرالی ندی میں گرنے سے 16افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

اتوار 24 جون 2018 17:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں ٹریکٹر ٹرالی ندی میں گرنے سے 16افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔ اتوار کی صبح تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں ٹریکٹر ٹرالی موسی ندی میں گر پڑا جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ویمولاکونڈہ دیہات کے حدود میں جانے کے دوران ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔مرنے والے افراد زرعی مزدور تھے جو کام کرنے کیلئے ٹریکٹر میں جارہے تھے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ٹریکٹر میں 20افراد سوار تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر راحت کام انجام دیئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں