اُردو پوائنٹ پاکستان حیدرآبادحیدرآباد کی خبریںسندھ کے عوام دیہی وڈیروں اور شہری لٹیروں کو نہیں عوام کے خدمت گاروں ..

سندھ کے عوام دیہی وڈیروں اور شہری لٹیروں کو نہیں عوام کے خدمت گاروں کو ووٹ دیں،ووٹ کی طاقت سے نظام کو تبدیل کریں،مرکزی صدر پاسبان الطاف شکو ر کی پریس کانفرنس

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) پاسبان کے مرکزی صدر الطاف شکو ر نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام دیہی وڈیروں اور شہری لٹیروں کو نہیں عوام کے خدمت گاروں کو ووٹ دیں اور ووٹ کی طاقت سے نظام کو تبدیل کریں وہ حیدرآباد پریس کلب میں پاسبان کے مرکزی سکریٹری جنرل عثمان معظم ، صوبائی صدر رفیق خاصخیلی ،این اے 225سے پاسبان کے امیدوار غلام اللہ چانگ اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار حبیب اللہ چانگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کسی بڑی جماعت کے ایجنڈے میں نہیں ہے نواز شریف کی بیٹی مریم کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو وہ شور مچارہے ہیں لیکن قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی جس کی والدہ سے نواز شریف وعدہ کیا تھا کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھال کر وہ عافیہ کی رہائی کے لیے کوشش کریں گے انہوں نے وعدہ وفا نہ کیا اور آج اپنی بیٹی کے ساتھ پابند سلاسل ہیں انہوں نے کہاکہ پاسبان نے ملک میں6قومی اور 12صوبائی نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں این ای225سے غلام اللہ چانگ ہمارے امیدوار ہیں جو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور سندھ بار کونسل کے رکن ہیں غریب پرور آدمی ہیں ان کے ساتھ حبیب اللہ چانگ پی ایس63سے امیدوار ہیں انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام انہیں کامیاب بنائیں تاکہ مظلوموں کی آواز کو زیادہ موثر انداز میں اٹھایا جاسکے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کیا ہے کاغذوں پر ترقیاتی کام کرائے ہیں آج حیدرآباد اور کراچی گندگی و غلاظت میں ڈوبے ہو ئے ہیں سڑکیں خستہ حال اور عوام پریشان ہیں اسکا ردعمل عوام کو 25جولائی کودینا ہو گااور غبارے پر مہر لگا کر پاسبان کو کامیاب بنایا جائے -

اپنی رائے کا اظہار کریں -

حیدرآباد شہر کی مزید خبریں