سندھ سے 25جولائی کو پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے،عبدالجبار خان

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور حیدرآبادکے حلقہ پی ایس 64سے پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سندھ سے 25جولائی کو پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ عوام پرعزم رہتے ہوئے اپنے ووٹ سندھ کی خدمت کرنے والی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو دیں تاکہ خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔

وہ کتھڑ، ہوسڑی، بہار کالونی، حالی روڈ، جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر علاقوں میں انتخابی کارنر میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم نے ہر دور میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنی ذمہ داری انجام دی ہیں جب میں تحصیل کا ناظم تھا اس وقت بھی میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے تھے اور اس کے بعد سے اب تک بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

وہ امیدوار جو مختلف جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ آج کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہیں ، کبھی انہوں نے اس حلقے کے عوام کے دکھ درد میں شریک نہیں ہوئے اور نہ ہی آئندہ بھی وہ کوئی رابطہ رکھیں گے۔ محض ووٹ حاصل کرنے کیلئے صرف لوگوں کو بیوقوف بنارہے ہیں لیکن اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں