حیدرآباد میں سنی تحریک پی ایس پی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار،پی ایس پی کو کامیاب کرانے کیلئے بھرپور مدد کرینگے ،خالد حسن عطاری کی پریس کانفرنس

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سنی تحریک پاکستان حیدرآباد کے مرکزی آفس میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خالد حسن عطاری ، صوبائی رہنما پی ایس ٹی عابد قادری ضلعی کنوینئر ، ندیم قاضی صدر پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ، اس موقع پر خالد حسن عطاری صوبائی رہنما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے حیدرآباد کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے پی ایس پی کے امید وار برائے قومی اسمبلی 226نواب راشد علی خان اور امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ65کے راحیل قائم خانی کے حق میں سنی تحریک اپنے امیدوار دستبردار کررہی ہے تاکہ ہم اس شہر کی ملکر خدمت کریں اور صرف ہم دستبردار ہی نہیں کررہے بلکہ پی ایس پی کی ان حلقوں پر کامیاب کرانے کیلئے بھرپور مدد کرینگے ، سنی تحریک چیئرمین مصطفی کمال اور قائد سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری بھائی کو امن و ترقی کیلئے کوششوں کو آگے بڑھائے گی اس موقعہ پر امید وار پی ایس 65، سنی تحریک محمد علی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قیادت کے حکم پر اور مشترکہ جدوجہد کیلئے میں راحیل قائم خانی امیدوار پی ایس پی کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم قاضی صدر پی ایس پی حیدرآباد نے سنی تحریک کا اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سنی تحریک کے اس دستبرداری کے عم کو ہم اور ہماری پارٹی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ اِن شاء اللہ اس جذبہ کو آگے بڑھائیں گے اور منتخب ہوکر مل کر حیدرآباد کے عوام کی خدمت کرینگے ، راحیل قائم خانی امید وار پی ایس65نے سنی تحریک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبہ خیر سگالی کا خیر مقدم کیا ، علاوہ ازیں آزاد امید وار فرحان یوسف زئی نے بھی پی ایس پی امید وار کا خیرمقدم کیا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں