اتحاد ،نظم و ضبط اور ہمارا یقین ہمیں متحد رکھتا ہے،صابر حسین قائم خانی کا کارنر میٹنگز سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) اتحاد ،نظم و ضبط اور ہمارا یقین ہمیں متحد رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 226صابر حسین قائم خانی نے لطیف آباد اور حالی روڈ کے مختلف علاقوں میں منعقد کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی65ندیم صدیقی بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے اتحاد سے خائف باطل قوتیں اپنے ناپاک اعزائم کی تکمیل کیلئے ہمارا نظم و صبط اور اتحاد کیخلاف سازشیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر کی حق پرست عوام کل بھی متحدہ قومی موومنٹ کے پرچم تلے متحد تھی اور آج بھی متحد ہے اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 65ندیم صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ25جولائی کے دن حق پرست عوام اپنے اتحادکا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شہر سے ہمیشہ کیلئے مفاد پرستوں اور سیاسی بازیگروں کا خاتمہ کردیں گی انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر کو ترقی یافتہ اور سندھ کا معاشی حب بنانے کیلئے حق پرست نمائندوں کو کامیاب بنائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی64حاجی یونس گدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہحیدر آباد شہر حق پرستوں کا شہر ہے اور اس شہر سے کو مفاد پرست کامیاب نہیں ہوسکتا ہے اور 25جولائی کے دن حیدر آباد کی عوام ان مفاد پرستوں کا اس شہر سے خاتمہ کردیگی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں