حیدرآباد، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا

ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام نے ہالینڈ کے اسلام دشمن روئے اور توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 17 اگست 2018 23:02

حیدرآباد، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام نے ہالینڈ کے اسلام دشمن روئے اور توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ کا سفارت خانہ فوری طور پر بند کر ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ہالینڈ کی مصنوعات پر پابندی لگائی گا اور اقوام عالم میں ہالینڈ کے اسلام دشمن اہانت رسول پر مبنی اقدامات کے خلاف صدائے حق بلند کرتے ہوئے ہالینڈ کی کھلی دھشت گردی اور دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ان کے مقابلہ کے اعلان کے خلاف جے یو پی (نورانی) نے یوم تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے جے یو پی(نورانی) ضلع حیدرآباد کے صدر صاحبزادہ محمود احمد قادری ،محمد رضوان شیخ ،حافظ اشفاق حسین ، حافظ محمد رضوان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کی حکومتاہانت رسول پر مبنی گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کا اعلان کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی ہے جس سے مسلمانوں میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے پورے دنیا میں مسلمان ہالینڈ کی حکومت کی شدید مذمت کررہے ہیں ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ہالینڈ کی حکومت سے سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرے ہالینڈ کا سفارت خانہ بند کردیا جائے ہالینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور اقوام متحدہ میں ہالینڈ کے اسلام دشمن روئے کے خلاف فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا اعلان کرنے والے عمران خان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کائنات کی سب سے مقدس ہستی رحمت عالم ،محسن انسانیت حضور ﷺ کی عظمت اور ناموس کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرے اگر نئی حکومت نے بھی سابقہ حکمرانوں کی روش اختیار کی تو پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے جے یو پی (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا کہ جے یو پی پارلیمنٹ سے باہر رہ کر بھی ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ کرتی رہے گی الیکشن میں جس طرح انتخابی نتائج پر شب خون مارا گیا ہے اس کے عوام کا اعتماد انتخابی سیاست سے اٹھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کاسٹنگ ووٹ کی شرع دن بدن کم سے کم ہوتی جارہی ہے اگر انتخابات کو اسی طرح سبوتاژ کیا جاتا رہا تو آئندہ عوام انتخابات سے بالکل بیزار ہو جائیں گے عمران خان کی نئی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کو ممکن بنائے اور عظمت مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے عالمی فورپ پر موثر اقدامات کرے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں