حیدرآباد،نیپرا کی جانب سے پاور ٹیرف میں اضافے سے اشیا ء خو رد و نوش مہنگی ہوں گی ، عبد الستار خان

تاجر برادری پاور ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ،حیسکو انتظامیہ کی جانب سے اوور بلنگ اور ڈٹیکشن سے کاروباری حضرات اور گھریلو صارفین پریشان ہیں ،چیئر مین حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیسکو سب کمیٹی

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) نیشنل پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نیپرا ) کی طرف سے پاور ٹیرف میں اضافے سی( ایس ایم ای )سیکٹر کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیا ء خو رد و نوش مہنگی ہوں گی ، تاجر برادری پاور ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ، یہ بات حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین عبد الستار خان نے ایک بیان میں کہی ، ( ایس ایم ای )سیکٹر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ، ترقی پذیر ممالک ( ایس ایم ای )سیکٹر کو مراعات دے رہے ہیں ، پا ور ٹیرف میں اضافے حکومت کی طرف سے ( ایس ایم ای )سیکٹر کی ترقی کے ثمرات ذائل ہوں گے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت( ایس ایم ای )سیکٹر سے مشاورت کر کے پالیسی بنائے ۔

عبد الستار خان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انتظامیہ کنڈا کلچر کے ذریعے ہونے والے لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کے لئے 8تا 10گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اس عمل سی( ایس ایم ای )سیکٹر کا پیداواری عمل مفلو ج ہو کر رہ گیا ہے ، بلکہ تجا رتی مراکز میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے تاجر برادری حیسکو کی طرف سے 8تا 10گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کے شیڈول کو مسترد کر تی ہے ، حیسکو انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اوور بلنگ اور ڈٹیکشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، جس سے تاجر برادری میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور گھریلو صارف سخت پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

حیدرآبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین نے کہا کہ کنڈا کلچر کا جن حیسکو کے قابو میں نہیں آ رہا ، حیسکو صارفین پر اوور بلنگ اور ڈٹیکشن کی بھرمار ہے ، صارف کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا ، دفا تر میں’’ ایس ڈی اوز ‘‘موجود نہیں ہو تے اور کال کرنے پر موبائل بھی اٹینڈ نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل اور گھریلو نئے کنکشن کی درخواستیں التوا کا شکار ہیں ، ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے صارفین سے چندہ جمع کیا جا تاہے ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وفاقی وزیر وزرات پانی و بجلی ، چیئر مین پاکستان الیکٹرک سپلائی کمپنی ، ممبر پاور وزرات پانی و بجلی سے اپیل کرتا ہے کہ حیسکو انتظامیہ کی طرف سے صارف کو حقوق دلائیں اور صا رف کی حق تلفی کا سلسلہ فو ری بند کیا جائے ، حیدرآباد کا ہر شہری حیسکو کا مقروض ہے ہر گھر پر ڈٹیکشن لگا کر ذہنی طورپر پریشان کر دیا گیا ہے ،نئے کنکشن کے لئے تاجر و صنعتکا ر بھا ری رقومات کے ڈیمانڈ نو ٹ جمع کر اتے ہیں ، حیسکو اسٹو رز میں کیبل ، میٹر اور مطلوبہ سامان مہیا نہ ہونے کی وجہ سے سالوں نئے کنکشن نہیں لگائے جاتے ، لو گ دفتروں کے چکر لگا لگا کر پریشان ہو جا تے ہیں ، تاجر برادری حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ حیسکو چیف کا فو ری تبا دلہ کیا جائے چونکہ حیسکو چیف صارف کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں