حیدرآباد کے پولیس آفیسر رانا پرویز کو ریٹائرمنٹ پر زبردست پروٹوکول دیا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 22:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) حیدرآباد کے پولیس آفیسر ایس ایچ او رانا پرویز کی ریٹائرمنٹ پر پولیس کی جانب سے انہیں زبردست پروٹوکول دیا گیا ،شہنائیاں بجائی گئیں ، پولیس بینڈ نے سلامی دی اور پولیس کی مخصوص گاڑیوں و موٹر سائیکلاسکواڈ کے ساتھ پھلیلی پولیس اسٹیشن سے پولیس لائن تک زبردست پروٹوکول میں لے جایا گیا تاہم اس دوران شہر میں ٹریفک جام ہو گیا اورشہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پولیس انسپکٹر کو اس شان کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر رخصت کیا گیا اس سے پولیس میں بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہو گا -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں