جامعہ سندھ میں سندھی فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی کی جانب سے منعقدہ چار روزہ سندھی فلم فیسٹیول اپنی کئی خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، اس سلسلے میں سندھیالوجی میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں نامور فلم ڈائریکٹر غلام حیدر صدیقی، نامور کہانی نویس و ڈرامہ نگار شوکت حسین شورو اور ڈائریکٹر سمپا، مشہور ادیب و براڈکاسٹر نصیر مرزا شامل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے منفرد و کامیاب چار روزہ فیسٹیول منعقد کرنے پر ڈائریکٹر سندھیالوجی ڈاکٹر اسحاق سمیجو اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھی فلم فیسٹیول کے تمام دنوں کے دوران جامعہ سندھ کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے جس دلچسپی کے ساتھ سندھی فلمیں دیکھیِں اور سیشنز میں حصہ لیا، اس سے ثابت ہوگیا کہ سندھی فلمیں آج بھی لوگوں کی پسند اور توجہ کا مرکز ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کی یہ دلچسپی اور چاہ سندھی فلمی صنعت کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ تقریب میں جامعہ سندھ کے اساتذہ، افسران، ملازمین و طلباء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں