جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) سندھ پبلک پروکیورمینٹ ریگیولیٹری اتھارٹی کی جانب سی جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ منعقد کیا گیا، جس میں سپرا کے میسو اوپن آن لائن کورس (MOOC) کے بارے میں تربیت دی گئی اس ورکشاپ میں جامعہ سندھ، مہران یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سمیت سندھ کے مختلف سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختیار اداروں کے افسران و ملازمیں نے حصہ لیا، دو روزہ ورکشاپ کے دوران سپرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ماسٹر ٹرینر محمد ایوب قائمخانی کی جانب سے سپرا کے رولز،ڈاکیومینٹیشن،پبلک فنڈز کے استعمال کے قانونی طریقہ کار اور جدید سافٹ ویئر کے استعمال کے بارے میںتربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں مختلف اداروں کے 38 نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں