حیدرآبادبیگم کلثوم نواز کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کو نسل کے رُکن جمال عارف سہروردی کی جانب سے کلثوم نواز کی فاتحہ چہلم کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی تقریب میں قرآن خوانی کے بعد دعائے مغفرت کی گئی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال عارف سہروردی نے کہاکہ کلثوم نواز نے جمہوریت کی بقاء کیلئے تاریخی قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں