پاکستان اور عالم اسلام کے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے،حافظ نصر اللہ چنہ

جمعہ اکتوبر 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام کے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ہمیں اللہ نے قرآن جیسی عظیم کتاب اور حضرت محمد ﷺ جیسا مہربان نبی عطاکیا ہے جن کی سنتوں کو اپنا کر اور اتباع کرکے ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں انقلاب لاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کی لاکھامسجد اسٹیشن روڈ پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا -

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments