حیدرآباد میں ایف بی آر کی کاروائی ، وین سے لاکھوں روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بر آمد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:43

حیدرآباد میں ایف بی آر کی کاروائی ، وین سے لاکھوں روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بر آمد
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) حیدرآباد میں ایف بی آر کی کارروائی، وین سے لاکھوں روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن سیل نے ٹنڈو محمد خان گڈس ٹرانسپورٹ کے اڈے پر چھاپہ مار کر وہاں سے بدین و تھر پارکر جانے والی بولان وین نمبرCW1447قبضہ میں لے لی وین سے لاکھوں روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد کئے گئے ہیں یہ کارٹن مذکورہ دونوں اضلا ع میں فروخت کے لیے لے جائے جارہے تھے ایف بی آر نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں